شاہد آفریدی اور شعیب ملک کا پی سی بی فیصلوں پر اظہارِ تشویش، سلیکشن پر سوالات
پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلوں اور ٹیسٹ اسکواڈ میں ہونے والی تبدیلیوں پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سوالات اٹھا دیے۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلے ان کی سمجھ سے بالاتر ہیں، جبکہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی حیران کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا، آخر یہ کیسی سوچ اور حکمتِ عملی ہے؟شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ کوچ کو صرف پانچ ٹیسٹ میچز کے بعد کیوں ہٹایا گیا، جبکہ تجربہ کار سلیکٹرز کی جانب سے کیے گئے بعض فیصلے بھی حیران کن ہیں۔
دوسری جانب شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی اب بھی قومی کرکٹرز ہیں اور وہ پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔شعیب ملک کے مطابق کھلاڑیوں کو ’’پہلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیا‘‘ جیسے الفاظ ان کی بے عزتی کے مترادف ہیں۔ ا
ن کا کہنا تھا کہ احتساب ان لوگوں سے شروع ہونا چاہیے جنہوں نے سسٹم کو خراب کیا، نہ کہ ان کھلاڑیوں سے جو بینچ پر بیٹھے رہے یا صرف دو، تین ٹیسٹ میچز کھیلے۔انہوں نے کہا کہ احتساب دورہ مکمل ہونے کے بعد ہونا چاہیے، دورے کے دوران نہیں۔ ہر خراب میچ کے بعد کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نہیں گزارنا چاہیے، کیونکہ سوشل میڈیا کا مسلسل دباؤ کھلاڑیوں کے ذہنوں میں ناکامی کا خوف پیدا کرسکتا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.