آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

بھارت کا ٹرافی وصول کرنے سے گریز، ویمنز ایشیاکپ کا اختتام بھی تنازع کا شکار

Super Admin


بھارت کی جانب سے کھیل کے میدان میں ایک بار پھر ایسا اقدام سامنے آیا ہے جس نے ویمنز ایشیاکپ کے فائنل کو بھی تنازع کی زد میں لے لیا۔ویمنز ایشیاکپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی۔
محسن نقوی فائنل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔اے سی سی ذرائع کے مطابق فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے کے حوالے سے تمام تر پروٹوکول پہلے سے طے تھا اور ٹرافی بھارتی ٹیم کو دینے کے لیے مکمل طور پر تیار تھی، تاہم بھارتی ٹیم نے اپنی مرضی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ٹرافی کو ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر منتقل کیا جائے گا۔ اے سی سی کے مطابق محسن نقوی اپنے مؤقف پر اب بھی قائم ہیں اور اس حوالے سے ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ ٹرافی بھی بھارتی ٹیم کے لیے دستیاب ہے اور اب صرف اسے وصول کیے جانے کا انتظار ہے۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 72 رنز سے شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ویمنز ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا، تاہم میزبان ٹیم 111 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان چماری نے 36 جبکہ نیلکشیکا نے 22 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارت کی مینز کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے گریز کیا تھا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.