امریکا عالمی سطح پر خطرناک ملک بن چکا ہے، ہیلری کلنٹن
سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب ایک سنجیدہ ملک کے بجائے خطرناک ملک بنتا جا رہا ہے، حتیٰ کہ وہ اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی دھمکیاں دینے سے گریز نہیں کر رہا۔
ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر امریکا کے خلاف جذبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت اور اس کی پالیسیوں پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور مختلف معاملات پر مسلسل غلط بیانی کرتے ہیں۔ہیلری کلنٹن نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے خلاف مؤثر اور سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.