مہنگائی کا نیا وار، کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 400 روپے اضافہ
کوئٹہ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی پڑنے لگے ہیں، کوئٹہ میں صرف ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3200 روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ 50 کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں بھی 1000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
، جس کے بعد اس کی قیمت 8000 روپے ہوگئی۔دکانداروں کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آٹا عام شہریوں کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث نقل و حمل کے اخراجات بڑھ رہے ہیں۔
جس کا براہ راست اثر آٹے سمیت دیگر بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر پڑ رہا ہے۔دوسری جانب مہنگائی کی شدت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ہفتہ وار سستے بازار بھی قیمتوں میں اضافے سے محفوظ نہیں رہے۔ اسلام آباد میں بھی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
’شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں کو قابو کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے اضافی بوجھ سے عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.