آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، مثبت نتائج متوقع ہیں: اردوان

Super Admin


انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو اسلامی دنیا کے لیے ایک اہم پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔ترک صدر نے پیر کے روز ترکیہ کے صوبے سامسون میں نوجوانوں کے لیے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مکہ معاہدے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر اظہار خیال کیا۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ طور پر ایک اہم قدم اٹھایا ہے، اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس کوشش میں کامیابی حاصل ہوگی۔ترک صدر نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ وہاں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
ان کے مطابق صرف آبنائے ہرمز ہی نہیں بلکہ خلیج کے مختلف علاقوں میں بھی سنگین نوعیت کے مسائل موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اسی مقصد کے تحت خطے میں اپنی سفارتی و دیگر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس لیے ان مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.