آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

کال سینٹرز کے ذریعے 172 ارب روپے کی مبینہ ڈیجیٹل فراڈ اور منی لانڈرنگ کا انکشاف

Super Admin


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کال سینٹرز کے ذریعے مبینہ طور پر 172 ارب روپے کے ڈیجیٹل فراڈ اور منی لانڈرنگ کا بڑا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ذرائع کے مطابق تقریباً دو سال بعد یہ اسکینڈل ایک بار پھر منظرعام پر آیا ہے، جبکہ تحقیقات کے دوران بعض اہم سرکاری افسران کے ممکنہ طور پر ملوث ہونے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 9 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( منی لانڈرنگ ) تشکیل دے دی ہے۔ حکام کے مطابق 2025 میں کال سینٹرز کے ذریعے مبینہ جعل سازی کرنے والے ایک منظم نیٹ ورک کا سراغ لگایا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ مبینہ فراڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تقریباً 172 ارب روپے کی رقم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف بینکوں اور مائیکرو فنانس اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے رقوم بیرون ملک منتقل کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کی نئی جے آئی ٹی اسکینڈل کے مختلف پہلوؤں، رقم کی منتقلی کے طریقہ کار اور مبینہ طور پر ملوث افراد و نیٹ ورک سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کرے گی۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.