سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں نمایاں کمی
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی خسارے میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق جولائی اور اگست 2026 کے دوران سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 18.37 فیصد کم ہوکر 47 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 57 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سعودی عرب کے لیے پاکستان کی برآمدات 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کی درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی، جس کے باعث دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارتی خسارے میں کمی دیکھنے میں آئی۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.