آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب کے دفاع کیلئے پاکستان ہر ممکن قدم اٹھائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Super Admin


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو کسی بھی جارحیت کا سامنا ہوا تو پاکستان اس کے دفاع کیلئے ہر ممکن حد تک جائے گا اور پاکستان مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا ابہام نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں سعودی عرب کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیرمشروط ہے۔ دونوں ممالک کے عوام، افواج اور سیاسی قیادت کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات قائم ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا اور اس معاملے میں کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں مکہ معاہدے کے کسی ایک فریق پر حملے کی صورت میں پاکستان کے ممکنہ ردعمل سے متعلق سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ دفاعی معاہدوں کے تحت کارروائی کے طریقہ کار کو عام طور پر عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں ردعمل سے متعلق فیصلہ تینوں ممالک باہمی مشاورت سے کریں گے اور طے شدہ لائحہ عمل کے مطابق اس پر عمل درآمد ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مکہ معاہدے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں، تمام فریق اس بات پر متفق ہیں کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس کا بنیادی مقصد خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دیگر دفاعی معاہدے بھی موجود ہیں جن کے تحت ممالک ایک دوسرے کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ان کے مطابق معاہدے کے تحت فوجی کارروائی یا سکیورٹی سے متعلق تفصیلات خفیہ نوعیت کی ہوتی ہیں اور کسی بھی عملی اقدام کا فیصلہ تینوں ممالک باہمی طور پر کریں گے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.