آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سعودی عرب کیلئے 48 ایف 35 طیاروں کی ممکنہ فروخت، امریکا نے منظوری دے دی

Super Admin

واشنگٹن: امریکا نے سعودی عرب کو 48 جدید ایف 35 جنگی طیارے فراہم کرنے کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے۔امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق مجوزہ دفاعی معاہدے کی مالیت 24.3 ارب ڈالر تک ہوسکتی ہے، جبکہ امریکی محکمہ خارجہ نے اس منصوبے سے متعلق کانگریس کو بھی آگاہ کردیا ہے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو 48 ایف 35 طیاروں کے علاوہ 49 انجن، تربیتی سہولیات اور ضروری لاجسٹک سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔ معاہدہ طے پانے کی صورت میں سعودی عرب پہلی مرتبہ ایف 35 طیارے حاصل کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ممکنہ دفاعی معاہدے کا مقصد سعودی عرب کی دفاعی اور سکیورٹی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور امریکی و اتحادی افواج کے ساتھ اس کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانا ہے۔تاہم امریکی حکام کے مطابق یہ ابھی حتمی فروخت نہیں بلکہ مجوزہ معاہدہ ہے، جس کی تکمیل کیلئے امریکی کانگریس کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.