آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں سانپ کے ڈسنے سے ایک ہزار سے زائد افراد متاثر، 6 جاں بحق

Super Admin


پنجاب میں رواں سال سانپ ڈسنے کے ایک ہزار 60 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 اگست 2026 تک صوبے بھر میں سانپ کے ڈسنے سے ایک ہزار 60 افراد متاثر ہوئے، جن میں 6 افراد زہر پھیلنے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہونے والوں میں 614 مرد اور 446 خواتین شامل ہیں۔محکمہ وائلڈ لائف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں کچی آبادیوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث سانپ محفوظ اور خشک مقامات کی تلاش میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں سانپ ڈسنے کے واقعات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے دوران گھروں، گلیوں اور اردگرد کے علاقوں میں خصوصی احتیاط برتی جائے تاکہ سانپوں کے حملوں سے محفوظ رہا جا سکے۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.