مکہ الائنس مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، ترک وزیر خارجہ
Super Admin
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دینے کے لیے ادارہ جاتی سطح پر پیش رفت جاری ہے۔ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور تینوں ممالک اتحاد کو عملی شکل دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ہاکان فیدان کے مطابق اتحاد کی ادارہ جاتی ساخت اور سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق ہوچکا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں مشترکہ ہیڈکوارٹر قائم کرنے اور عملے کی تعیناتی کی تیاری کی جا رہی ہے۔ترک وزیر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں قائم کیے جانے والے سیکریٹریٹ کی ابتدائی سربراہی پاکستانی سیکریٹری جنرل کریں گے۔
مکہ دفاعی اتحاد کی تشکیل کو تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.