آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان اور سعودی عرب کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری سفر کا معاہدہ

Super Admin


نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔یہ پیش رفت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان نیویارک میں ملاقات کے دوران ہوئی۔
اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویزا شرط کے خاتمے کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو مزید آسان بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.