آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں دیرپا امن کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

Super Admin


پشاور: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو صوبے میں تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں اور سرحدی انتظامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فارمیشنز کو سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے، ہر وقت چوکس رہنے اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.