سعودی عرب کی خودمختاری اور مقدس مقامات کے تحفظ کیلئے پاکستان ہر وقت ساتھ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے سعودی عرب کی ترقی اور تبدیلی کے عمل کو پاکستان کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، مذہبی وابستگی اور عوامی روابط پر قائم ہیں۔ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور آزمودہ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی تعاون کے معاہدے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون موجود ہے، جبکہ دونوں ممالک نے مکہ مکرمہ کے حوالے سے بھی مشترکہ دفاعی تعاون کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات متاثر ہوتے ہیں۔
پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں، بالخصوص مکہ مکرمہ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.