کرم بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، افغان پوسٹوں پر جوابی کارروائی
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر کے راستے فتنہ الخوارج کی مبینہ دراندازی کی کوشش کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیا میں موجود افغان پوسٹوں سے کی گئی۔ذرائع کے مطابق دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے ذریعے جواب دیا۔’
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی چوکیوں کو مارٹرز، بھاری ہتھیاروں اور دیگر اسلحے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے افغان جانب موجود متعدد سرحدی پوسٹوں اور مارٹر پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں پاکستانی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے علاوہ توپ خانے کا بھی استعمال کیا۔
، جس کے نتیجے میں افغان جانب سے ہونے والی فائرنگ میں کمی آئی۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سرحدی علاقوں میں اپنی پوزیشنز برقرار رکھتے ہوئے مبینہ حملے کا جواب دیا، جبکہ کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں خالی کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.