آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام تر توجہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں پر مرکوز ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر ان سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر نے دستخط کیے تھے۔
تاہم اس کے بعد پیش آنے والے واقعات توقعات کے برعکس رہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے امن کے حصول کی کوششوں سے امید نہیں چھوڑی اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اس معاملے پر پیش رفت کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ایک مخلص اور دیانت دار ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ ایک مسلسل سفارتی عمل ہے جس میں خطے اور دنیا کے دیگر دوست ممالک بھی امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.