آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پلاسٹک کے کچرے سے پٹرول اور ڈیزل بنانے کا نیا طریقہ دریافت

Super Admin


واشنگٹن: امریکا کے سرکاری تحقیقی ادارے اوک رج نیشنل لیبارٹری سے وابستہ ماہرین نے پلاسٹک کے فضلے کو ایندھن میں تبدیل کرنے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے، جسے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ایندھن کی تیاری کے لیے بھی کارآمد قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے تجربات کے مطابق پلاسٹک کے کچرے میں المونیم کلورائیڈ کی پگھلی ہوئی نمکیات شامل کرکے اسے تقریباً 200 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر بھٹی میں گرم کیا جائے تو اس کا تقریباً 60 فیصد حصہ مطلوبہ طریقے سے پٹرول یا ڈیزل میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عمل میں بنیادی طور پر پگھلی ہوئی نمکیات اور مخصوص درجہ حرارت فراہم کرنے والی بھٹی کی ضرورت ہوتی ہے، جس کے باعث اسے نسبتاً سادہ طریقہ قرار دیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پلاسٹک کے فضلے کو کارآمد مصنوعات میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
پاکستان جیسے ممالک میں، جہاں پلاسٹک کا کچرا ایک بڑا ماحولیاتی مسئلہ ہے، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے فضلے کے انتظام اور متبادل ایندھن کی تیاری کے حوالے سے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں تھیلیوں، بوتلوں، شاپنگ بیگز اور دیگر اشیا کی شکل میں ہر سال بڑی مقدار میں پلاسٹک کا فضلہ پیدا ہوتا ہے۔
جس کا ایک حصہ سڑکوں، گلیوں اور دیگر مقامات پر جمع ہو کر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے۔ پلاسٹک کو ایندھن میں تبدیل کرنے کی یہ ٹیکنالوجی اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک ممکنہ راستہ فراہم کرسکتی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.