آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دراندازی کی کوشش ناکام

Super Admin


پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں مبینہ دراندازی اور جارحیت کی کوشش ناکام بنا دی۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور کارروائی کی کوشش پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں اپنی پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں اور سرحدی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.