آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ

Super Admin


اسلام آباد: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
محمد شہزاد نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کیا اور 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے سابق قومی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
محمد شہزاد کی یہ فرسٹ کلاس کیریئر میں چھٹی سنچری ہے، جبکہ 49 گیندوں پر سنچری نے انہیں پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس اعزاز کا نیا ریکارڈ ہولڈر بنا دیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.