اسلام آباد کا رخ کرنے کی کوشش آخری ہوگی، اس کے بعد حالات مختلف ہوں گے: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے اسلام آباد مارچ کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دارالحکومت کی جانب یہ کوشش پی ٹی آئی کے لیے آخری ہوگی اور آئندہ اس نوعیت کا اقدام ممکن نہیں ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد کو سومنات سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔
، تاہم اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت اور وفاق کی علامت ہے۔ ان کے مطابق اس بار صورتحال کو فیصلہ کن مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اگست میں مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اسے عمران خان کی رہائی کے مطالبے سے جوڑا تھا۔
اس معاملے پر حکومتی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی جانب سے اسلام آباد کو سومنات بنانے سے متعلق بیان کے بعد خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد سومنات نہیں اور وفاق دارالحکومت کا دفاع کرے گا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما کو عوامی سڑکوں اور شاہراہوں پر قبضہ کرنے یا شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کا قانونی اختیار نہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.