نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد
Super Admin
اسلام آباد: وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا سے آمدن حاصل کرنے والے غیر مقیم پاکستانیوں اور دیگر نان ریزیڈنٹ انفلوئنسرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نئے قواعد نافذ کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے نان ریزیڈنٹ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے متعلق ٹیکس رولز کی منظوری دے دی ہے۔
نئے قواعد کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جس کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ہونے والی آمدنی کو ٹیکس نظام کے دائرے میں لانا ہے۔ایف بی آر کے مطابق نئے ضوابط کے نفاذ سے سوشل میڈیا کے ذریعے آمدن حاصل کرنے والے نان ریزیڈنٹ افراد کی ٹیکس ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.