آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکی شرائط پوری ہوں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول سکتے ہیں: عراقچی

Super Admin


ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالث ممالک کے ذریعے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایک منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت امریکا کی جانب سے بعض شرائط پوری کیے جانے کی صورت میں آبنائے کو سات روز کے اندر کھولا جا سکتا ہے۔
نیویارک میں صحافیوں اور امریکی تھنک ٹینکس سے وابستہ افراد کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی جانب سے پیش کی گئی شرائط نئی نہیں بلکہ اس سے قبل اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) میں بھی یہ نکات شامل رہے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تہران کی خواہش ہے کہ مجوزہ معاہدے پر امریکا کے وسط مدتی انتخابات سے قبل عمل درآمد ہو، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ معاہدہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد بھی طے پا سکتا ہے۔عباس عراقچی نے اس حوالے سے کہا کہ معاہدے کے وقت کا فیصلہ امریکا پر منحصر ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ شرائط پہلے طے پانے والے معاہدے کی شقوں سے مختلف نہیں ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.