بل گیٹس کا اے آئی کے ممکنہ غلط استعمال پر انتباہ، سخت نگرانی کا مطالبہ
Super Admin
مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومتوں پر ٹیکنالوجی کی نگرانی مزید سخت کرنے پر زور دیا ہے۔
اے آئی کے مستقبل اور اس سے وابستہ خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے بل گیٹس نے خبردار کیا کہ اگر مصنوعی ذہانت غلط عناصر کے ہاتھ لگ گئی تو یہ دنیا بھر میں اربوں انسانوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض افراد مصنوعی ذہانت کو ایسے خطرناک ہتھیاروں کی تیاری یا استعمال کے لیے بروئے کار لا سکتے ہیں۔
جن کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔بل گیٹس نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اے آئی کے استعمال کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کریں اور اس ٹیکنالوجی کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے سخت قوانین اور ضوابط وضع کیے جائیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.