آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

افغانستان میں دہشتگردی کا خاتمہ خطے کے امن کیلئے ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

Super Admin


نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان سے پیدا ہونے والا دہشتگردی کا خطرہ خطے میں امن اور ترقی کی کوششوں کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے، اس لیے طالبان حکومت کو پاکستان کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے عملی اور قابلِ تصدیق اقدامات کرنا ہوں گے۔
ای سی او کونسل کے غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، جو خطے کے ساتھ مکمل طور پر منسلک ہو اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن و تعاون کے ماحول میں آگے بڑھے۔نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان نے اسی مقصد کے تحت افغانستان کے ساتھ تعمیری روابط کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ ٹرانزٹ تجارت کے فروغ کے لیے بھی مختلف سہولتیں فراہم کی ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی طالبان حکومت سے بنیادی توقع یہ ہے کہ وہ ملک کے جائز سکیورٹی تحفظات کو دور کرے اور کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے سمیت دیگر گروہوں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کرے، جو پاکستان کی خودمختاری اور شہریوں کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے کا خاتمہ کیے بغیر خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کا حصول ممکن نہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.