بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کی بڑی کارروائی، کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات برآمد
اسلام آباد: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ماہی گیر کشتی سے 2,800 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی، جن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے تحت کی گئی-
، جس میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک نے حصہ لیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن کے دوران مشتبہ کشتی کی تلاشی لی گئی، جہاں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مجموعی مالیت تقریباً 750 ملین ڈالر ہے۔
کامیاب کارروائی پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے پی این ایس حنین اور پی این ایس یرموک کے افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے مسلسل نگرانی اور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.