آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پاکستان کا بھارتی مؤقف پر ردعمل، دہشتگردی پر لیکچر کے بجائے مذمت کا مطالبہ

Super Admin


نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی سے متعلق مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارتی لیکچر کے بجائے ملک میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت سننے کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران صائمہ سلیم نے بی ایل اے، مجید بریگیڈ اور ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پہلے ان گروہوں کی مبینہ معاونت اور سرپرستی سے متعلق الزامات کا جواب دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ سے زائد قیمتی جانیں گنوا چکا ہے۔
، جبکہ کلبھوشن یادیو اور نکھل گپتا کے مقدمات سمیت مختلف واقعات کو پاکستان اپنے مؤقف کے حق میں بطور مثال پیش کرتا ہے۔پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کسی ملک کو دوسروں کو نصیحت دینے کے بجائے اپنے کردار اور اقدامات کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.