آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پی آئی ایچ آر او کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے سینئر اسکاؤٹ اظہر ڈوگر کی ملاقات

Super Admin


پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن (پی آئی ایچ آر او) کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی سے سینئر اسکاؤٹ سردار محمد اظہر ڈوگر نے ملاقات کی۔ پی آئی ایچ آر او کے دفتر آمد پر حبیب ملک اورکزئی نے ان کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران معاشرے میں اسکاؤٹنگ کے کردار اور نوجوانوں کی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نظم و ضبط، قیادت، ٹیم ورک، کمیونٹی سروس اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو فروغ دینے میں اسکاؤٹنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حبیب ملک اورکزئی نے سردار محمد اظہر ڈوگر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان میں قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے مثبت اور بامقصد سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح، تربیت اور معاشرتی خدمت سے متعلق سرگرمیاں ذمہ دار اور باشعور شہریوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ملاقات کے دوران انسانی ہمدردی، معاشرتی شمولیت اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.