آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، مسجد الحرام میں طوافِ کعبہ کا سلسلہ جاری

Super Admin


سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، جبکہ مکہ مکرمہ اور ریاض سمیت کئی شہروں میں تیز بارش کے باعث سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا، جہاں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طوافِ کعبہ جاری رکھا۔
زائرین نے بارانِ رحمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور روحانی ماحول سے لطف اندوز ہوتے رہے۔بارش کے بعد مکہ مکرمہ کے موسم میں نمایاں بہتری دیکھی گئی، جبکہ دارالحکومت ریاض میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے گرمی کی شدت کم کردی۔شدید بارش کے باعث مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
، تاہم شہریوں نے خوشگوار موسم کو سراہا۔ کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.