آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

سائبر حملوں سے نمٹنے کیلئے وفاقی سی آر ٹی کے قیام کا عمل شروع

Super Admin


اسلام آباد: سائبر سیکیورٹی فریم ورک 2026 پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت نے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی سطح پر سائبر سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔حکومتی سطح پر وفاقی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی آر ٹی) تشکیل دینے کا عمل جاری ہے، جو نیشنل سی آر ٹی کی نگرانی میں کام کرے گی۔ 
وفاقی سی آر ٹی کی بنیادی ذمہ داری سائبر خطرات کی مسلسل نگرانی، ممکنہ حملوں کی بروقت نشاندہی اور سائبر واقعات کی صورت میں فوری ردعمل دینا ہوگی۔وفاقی سی آر ٹی وفاقی اداروں کو سائبر حملوں سے بچاؤ کے لیے سیکیورٹی خدمات فراہم کرے گی، جبکہ مختلف سرکاری اداروں کے درمیان سائبر سیکیورٹی سے متعلق رابطہ کاری اور خطرات کے بارے میں معلومات کے تبادلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
حکومت کے مطابق سرکاری ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے تحفظ کے لیے سائبر سیکیورٹی کے ماہرین اور تربیت یافتہ پروفیشنلز کو وفاقی سی آر ٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔نیشنل سی آر ٹی نے وفاقی سی آر ٹی کے لیے ڈائریکٹر سمیت دیگر سائبر سیکیورٹی ماہرین کی بھرتی کا عمل بھی شروع کردیا ہے، جس کا مقصد وفاقی اداروں کے ڈیجیٹل نظام کو ممکنہ سائبر خطرات سے محفوظ بنانا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.