آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہوا تو عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر پیٹرولیم

Super Admin


لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آتے ہی حکومت اس کا فائدہ عوام تک منتقل کرے گی۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول کی موجودہ قیمتوں کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ترجیح ایسے فیصلے کرنا ہے جن سے ملک کی ساکھ بہتر ہو اور عوام کو بھی ریلیف ملے۔وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اس وقت تقریباً 114 ڈالر فی بیرل ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 114 ڈالر سے بڑھ کر 160 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پہلے ہی پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر کمی کر چکے ہیں۔علی پرویز ملک کے مطابق ملک میں 60 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں رجسٹرڈ کرا رکھی ہیں۔
، جبکہ تقریباً 60 لاکھ افراد کے پاس 20 سال پرانی موٹر سائیکلیں بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود وزیراعظم اور موجودہ حکومت عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اگر موجودہ صورتحال 10 ماہ تک برقرار رہی تو حکومت اپنے بجٹ میں 400 سے 500 ارب روپے تک کمی کرکے یہ رقم عوام پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے گی جو ان کے بقول 2022 میں سابق حکومت کے دور میں کیے گئے تھے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.