آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

لانگ مارچ کی منسوخی بیک ڈور رابطوں کا نتیجہ نہیں، سلمان اکرم راجہ

Super Admin


لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ کسی بیک ڈور رابطے یا حکومت سے خفیہ مذاکرات کے باعث ملتوی نہیں کیا گیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی باقاعدہ یا واضح پیغام موصول نہیں ہوا۔
ان کے مطابق پارٹی نے حکومت کو مزید وقت اس لیے دیا ہے تاکہ وہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرسکے۔انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی کرنے کا فیصلہ پارٹی کی سطح پر کیا گیا اور اس کا کسی خفیہ رابطے سے تعلق نہیں تھا۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق اگر حکومت یا کسی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت ہوتی ہے تو علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی اس معاملے میں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رابطہ کاری ہمیشہ فوری طور پر منظرعام پر آنا ضروری نہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں دہشت گردی کی تازہ لہر تمام فریقوں کو مل بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ضرورت کی طرف متوجہ کرتی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر مذاکرات کے نتیجے میں کوئی اتفاقِ رائے سامنے آتا ہے تو ان کی جماعت اس فیصلے کی پاسداری کرے گی۔
انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پارٹی بانی کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، تاہم پارٹی قیادت نے بعد میں اسے 4 اکتوبر تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.