قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اکتوبر کو ہوگا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات متوقع
قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کی تاریخ اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، حکومت نے اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے کے شیڈول کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا باقاعدہ ایجنڈا بعد میں جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔اجلاس میں قانون سازی کے لیے مختلف بلز ایوان میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس، آرڈیننسز اور دیگر اہم دستاویزات بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے علاوہ معاشی معاملات اور دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.