آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

گورنر راج کی دھمکیوں سے مؤقف تبدیل نہیں ہوگا، سہیل آفریدی

Super Admin


پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کی دھمکیوں کے باوجود وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔خیبر پختونخوا میں امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔
ان کے مطابق اگر ان کی تجویز کردہ پالیسیوں پر مؤثر طریقے سے عمل کیا جائے تو 100 دن میں صوبے میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک جگہ بٹھا کر متفقہ پالیسی تشکیل دی جائے اور پھر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو سیاسی معاملات کی نذر کرنا درست نہیں، اس لیے موجودہ پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ گورنر راج کے حوالے سے دی جانے والی دھمکیوں سے ان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی رائے اور عوامی مینڈیٹ کے برخلاف اٹھایا جانے والا کوئی بھی قدم قابل قبول نہیں ہوگا۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.