آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پیپلزپارٹی سے جمہوری معاملات پر مثبت پیش رفت کی امید ہے، بیرسٹر گوہر

Super Admin


چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے سامنے مختلف تجاویز پیش کی ہیں اور امید ہے کہ ان پر مثبت ردِعمل سامنے آئے گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بعض معاملات پر تحفظات موجود ہیں جن کا تدارک ضروری ہے، جبکہ کچھ امور ملکی مفاد کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی ان تجاویز پر مثبت جواب دے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا اور سہیل آفریدی بدستور وزیراعلیٰ کے منصب پر برقرار رہیں گے۔ ان کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا اور انہیں سیاسی سرگرمیوں سے باخبر رکھا ہے۔
اس سے قبل اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں نیر بخاری سے ملاقات کی، جس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی۔
وفد میں علامہ راجا ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.