کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
Super Admin
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کچھی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
کچھی کے علاقے سنی میں سکیورٹی فورسز نے کوآڈ کاپٹرز کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ہلاک افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ’عزم استحکام‘ کے تحت ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.