ریلوے نظام میں بہتری لائی جائے، مسافروں کی سہولت اور فریٹ سروس پر توجہ دی جائے: وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس کے دوران وزارت ریلوے سے متعلق امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعظم کو وزارت سے متعلق جاری منصوبوں اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین کے سفر کے دوران مسافروں کی سہولت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ریلوے ٹریکس کی بروقت مرمت اور باقاعدگی سے دیکھ بھال یقینی بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کی فریٹ سروس کو مزید مؤثر اور فعال بنانا ضروری ہے، اس مقصد کے لیے بھی جامع اقدامات کیے جائیں تاکہ مال برداری کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.