آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

پنجاب میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Super Admin


پنجاب میں آئندہ دو روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کو ضروری اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پیشگوئی کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ کے مطابق مری، گلیات اور دیگر بلند و پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔انہوں نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.