آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ملتان میں نجی بینک کے لاکر سے 80 تولہ سونا غائب ہونے کا انکشاف

Super Admin


ملتان میں نجی بینک کی ایک خاتون صارف کے لاکر سے مبینہ طور پر 80 تولہ سونا غائب ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق چند روز قبل جب وہ اپنا لاکر چیک کرنے بینک آئیں تو چابی لاکر میں نہیں لگ رہی تھی۔ 
بعد ازاں آج دوبارہ بینک پہنچ کر لاکر کھولا گیا تو اندر موجود سونا غائب تھا۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ سونا غائب ہونے کے بعد بینک منیجر بھی مبینہ طور پر وہاں موجود نہیں اور فرار ہوگیا ہے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کرلیا، جس پر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.