ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف یہ کارروائیاں عزمِ استحکام کے تحت جاری ہیں، جن کا مقصد دہشت گرد گروہوں کے نیٹ ورک کو کمزور کرنا اور علاقے میں امن و امان کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خلاف ان کی کوششوں کو سراہا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.