آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے ہرمز کے راستے لاکھوں بیرل تیل منتقل کیا گیا، جس کے بعد خطے سے تیل کی ترسیل جنگ سے قبل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے وزیرِ تیل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ایران کے پاس اب کچھ باقی نہیں رہا۔امریکی صدر نے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے کہا کہ ری پبلکنز انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان کے بقول انتخابی ریلیاں سیاسی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا باعث بن رہی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی کرنسی مضبوط ہے، ملکی معیشت اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے اور ان کے مطابق مضبوط ڈالر کے باعث مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوتا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.