ڈسپلن کی خلاف ورزی پر خاتون سول جج برطرف، لاہور ہائیکورٹ کا ایکشن
Super Admin
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر خاتون سول جج ظلِ ہما کو ملازمت سے برطرف کردیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن کی مدت ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل اپنے فرائض سے غیر حاضر رہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خاتون سول جج کو اپنی پوزیشن واضح کرنے اور وضاحت پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا گیا، تاہم انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کرایا۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے سول جج کی برطرفی کا حکم جاری کردیا۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.