آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 18 دہشتگرد مارے گئے

Super Admin


سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 13 خوارج ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ مستونگ کے علاقوں سیاپشت اور کلی گشتری میں کیے گئے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں دہشتگرد عناصر کے خلاف قوم کے پختہ عزم اور حوصلے کی عکاس ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.