آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

صومالیہ میں جاں بحق پاکستانیوں کے اہل خانہ کو فی کس 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم

Super Admin


صومالیہ میں جان کی بازی ہارنے والے پاکستانی شہریوں کے لواحقین کو فی خاندان 2 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی چیک دے دیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گورنر سندھ نے متاثرہ خاندانوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے۔ 
یہ امدادی رقوم محمود انصاری، سید کاشف عمر اور رفیع اللہ خان کے لواحقین کے حوالے کی گئیں۔امدادی رقم وصول کرنے والے اہل خانہ نے مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا۔
اس موقع پر رفیع اللہ خان کے بھائی نے کہا کہ حکومت نے دکھ اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کا ساتھ دیا، جس پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.