آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

عازمین حج کے لیے سود سے پاک سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاری

Super Admin


اسلام آباد: وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچتقومی بچت کے اشتراک سے عازمین حج کے لیے خصوصی سیونگ پلان تیار کرنے پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس کے تحت شہری باقاعدہ بچت کرکے حج کے اخراجات کے لیے رقم جمع کرسکیں گے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد سود سے پاک حج سیونگ پلان متعارف کرانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس منصوبے کا مقصد عازمین کو حج کے اخراجات پورے کرنے کے لیے منظم انداز میں بچت کا موقع فراہم کرنا ہے۔مجوزہ منصوبے کے تحت شہری ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ہر ماہ اپنی رقم جمع کرا سکیں گے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو اپنی سہولت کے مطابق بچت کی مدت منتخب کرنے اور جمع شدہ رقم خاندان کے افراد کو منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق حج سیونگ پلان کے طریقہ کار، اس میں شمولیت کی شرائط، رقم جمع کرانے کے طریقے اور دیگر اہم تفصیلات مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔حکام کی جانب سے منصوبے کی حتمی تفصیلات سامنے آنے کے بعد ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ شہری اس سہولت سے کس طرح فائدہ اٹھا سکیں گے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.