آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

حکومت کی محمود اچکزئی کو اسپیکر چیمبر میں دوبارہ مذاکرات کی دعوت

Super Admin


وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کو ایک بار پھر اسپیکر چیمبر میں ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے، جہاں ملکی اور آئینی معاملات پر بات چیت کی جاسکتی ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ قومی مفاد اور آئینی امور پر مذاکرات کے لیے جگہ کو اہمیت نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے محمود اچکزئی پر زور دیا کہ وہ اسپیکر چیمبر آئیں اور بات چیت کے ذریعے معاملات آگے بڑھائیں۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن دونوں کے لیے یکساں حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اسپیکر چیمبر کسی سیاسی جماعت کی جگہ نہیں بلکہ ریاست کا ادارہ ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی غیرجانبداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکر کا طرزِ عمل ایسا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو ان کے چیمبر میں ملاقات کرنے پر کسی قسم کی شکایت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات کرنے سے انکار کیا تھا۔ 
محمود اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے کسی بھی رہنما کی رہائش گاہ پر وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
 

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.