آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

خیبرپختونخوا اسمبلی 6 ماہ بعد بحال ہوجائے گی، رانا ثنااللہ کا دعویٰ

Super Admin


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی چھ ماہ بعد بحال ہوجائے گی، جس کے بعد ارکان اپنی قیادت کا انتخاب کرکے دوبارہ حکومت تشکیل دے سکیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پیدا ہونے والے سیاسی خلا کو پُر کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی مفاد کے بجائے سیاسی مفادات کو ترجیح دے رہی تھی، جبکہ گورنر راج دہشت گردی کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی مفادات کے خلاف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم جائز سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو دھوکہ نہیں دیا اور ان کا احترام کرتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مطابق ان کی وزیراعظم سے بات ہوئی تھی، جبکہ پی ٹی آئی نے اصولی طور پر لانگ مارچ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔مشیر وزیراعظم کے مطابق شہباز شریف نے واضح کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کیا جائے اور دھرنا ختم کیا جائے، لیکن پی ٹی آئی ان مطالبات کو تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں ہوئی۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سہیل آفریدی پہلے ہی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، تاہم جن مقدمات میں شواہد موجود ہوں گے، ان میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنا متعلقہ فریقین کا آئینی حق ہے۔فیصل واوڈا سے متعلق سوال پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے ان کے معاملے میں ہمدردی کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.