آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

امریکا کی 8 ریاستوں کا اوپن اے آئی کے خلاف قانونی محاذ، چیٹ جی پی ٹی پر سنگین الزامات

Super Admin


امریکا کی آٹھ ریاستوں نے اوپن اے آئی کے خلاف مختلف عدالتوں میں مقدمات دائر کردیے، جن میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال سے بچوں کو نقصان پہنچنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ مقدمات آئیووا، کنساس سمیت امریکا کی چھ دیگر ریاستوں کی جانب سے دائر کیے گئے ہیں۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے بچوں کو خود کو یا دوسرے افراد کو نقصان پہنچانے کے طریقے بتائے، جس کے باعث اس کے استعمال سے بچوں کی سلامتی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے ہیں۔مقدمات میں اوپن اے آئی کے نظام اور بچوں پر اس کے ممکنہ اثرات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.