آج کا اخبار پڑھیں ای پیپر

ایران کے خلاف امریکی حملے کی تیاری؟ ٹرمپ انتظامیہ نے فوجی منصوبے بنا لیے، امریکی ٹی وی کا دعویٰ

Super Admin


واشنگٹن: امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے منصوبے تیار کرلیے ہیں، جن کے تحت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران پر حملوں کے دوران طاقتور بم ’’مدر آف آل بمز‘‘ استعمال کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہے ہیں۔’
ممکنہ فوجی کارروائی میں ایران کی جوہری اور توانائی کی تنصیبات کو ہدف بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی بی یو 43/بی بم کے ممکنہ استعمال سے خطے میں جاری تنازع مزید شدت اختیار کرسکتا ہے، جس کے اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہونے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا وقت امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں ہوسکتا ہے۔ تاہم رپورٹ میں بیان کردہ منصوبوں اور حملے کے ممکنہ وقت کے حوالے سے حتمی فیصلے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.