پشاور میں اسکول کی چھت منہدم، 17 افراد جاں بحق، طلبا سمیت متعدد زخمی
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں اسکول کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جہاں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق حادثے میں اب تک 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں میں طلبا اور اساتذہ بھی شامل ہیں، جبکہ مزید بچوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔
انتظامیہ کے اہلکاروں اور مقامی رضاکاروں کی جانب سے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا جارہا ہے۔ امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.