لندن میں نواز شریف کی گاڑی پر حملہ، ایون فیلڈ کے باہر نقاب پوش افراد نے شیشے توڑ دیے
لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑی کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دو نقاب پوش افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ دیے۔اطلاعات کے مطابق واقعہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے نواز شریف کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے تاکہ واقعے سے متعلق شواہد کا جائزہ لیا جا سکے۔رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔دوسری جانب ایون فیلڈ پہنچنے پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے کو افسوس ناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کی خراب صورت حال کے حوالے سے مریم نواز پہلے ہی اقدامات کر رہی ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مسئلے کو سمجھتا ہے اور اس معاملے کا نوٹس بھی لیا جا رہا ہے۔اپنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
تبصرے
Please keep the discussion respectful.